اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی الوفاق نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے فوجی اہلکار، بیس گھروں کے دروازے توڑ کر، ان گھروں ميں درانہ گھس گئےاور ان کے مال و اسباب کو تباہ و برباد کردیا اور ان کے مذہبی عقائد کی توہین کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں فوج نے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ،عکر کے علاقے کو مکمل طور پرمحاصرے میں لے لیا اور مختلف ہتھیاروں کے ذریعے شہریوں بالخصوص بچوں اور عورتوں کو وحشت زدہ کیا اوربحرینی شہریوں کے مذہبی عقائد کی توہین کی۔ بحرین میں فروری 2011 سے عوام آل خلیفہ حکومت کےخلاف سراپا احتجاج ہيں اور بیسیوں بحرینی عوام، حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے جرم میں طویل مدت سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲